Monday, April 18, 2011

Nashtar Khairabadi – ghazal – jaan sambhali na gayee

غزل

نشتر خیرابادی

جِس کے دِل پر یہ لگی جان سنبھالی نہ گئی

چشِم جاناں کبھی گولی تِری خالی نہ گئی

نام دُنیا میں مُحبّت کا نِکا لا میں نے

آپ سے ایک تمنّا بھی نِکالی نہ گئی

خونِ نا حق کا اثر اِس سے سِوا کیا ہوگا

قتل کرکے بھی تِری آنکھ کی لالی نہ گئی

بِجلیاں سُوے قفس آیئں گیئں سو سو بار

بننے کو شاخِ قفس پھو لوں کی ڈالی نہ گئی

رات دِن زُلفِ پر یشاں کا تصوّر ہے تجھے

ہائے نشتر تِری آ شفتہ خیالی نہ گئی

No comments:

Post a Comment