Sunday, February 12, 2012

Muslim Saleem's anthology praised by Barqi Azmi in poetry


آمد آمد مسلم سلیم: منظوم تاثرات

احمد علی برقی اعظمی

آمد آمد میں نہیں ہےآورد

طبع زاد اس کے سبھی ہیں اشعار

اس کے اشعار میں ہے ذوقِ سلیم

روح ہو جاتی ہے جن سے سرشار

اپنے رشحاتِ قلم سے سب کو

کرتے رہتے ہیں ہمیشہ بیدار

روحِ عصر اس سے عیاں ہے برقی

عصرِ حاضر کے ہیں مسلم فنکار

Saturday, February 11, 2012

نذرِاسرارالحق مجاز Tribute to Majaz by Barqi Azmi


ایک فی البدیہہ غزل: نذرِاسرارالحق مجاز مرحوم

احمد علی برقی اعظمی

وہ ایک جھلک دکھلا بھی گئے،وعدوں سے ہمین بہلا بھی گئے

اک لمحہ خوشی دےکر ہم کو،برسوں کے لئے تڑپا بھی گئے

دیدار کی پیاسی تھین آنکھیں،کچھ دیر وہ کاش ٹھہر جاتے

اک چشمِ زدن میں ایسے گئے،ہم کھو بھی گئے اور پا بھی گئے

آنکھوں مین شرابِ شوق لئے،دروازۂ دل سے یوں گذرے

میخانۂ ہستی مین آکر ،وہ پی بھی گئے چھلکا بھی گئے

ہے رنگِ مجاز بہت دلکش،جو شعرو سخن میں تھے یکتا

اپنے اشعار سے جو سب کو ،بہلا بھی گئے تڑپا بھی گئے

کچھ دیر انہیں نہ لگی برقی،آئے بھی اور گذر بھی گئے
وہ غنچۂ دل کو کھلا بھی گئے،جو کِھلتے ہی مُرجھا بھی گئے

آج کا انتخاب
شاعر: مجاز لکھنوی

تسکینِ دلِ محزوں نہ ہوئی، وہ سعئ کرم فرما بھی گئے
اس سعئ کرم کو کیا کہیے، بہلا بھی گئے تڑپا بھی گئے

ہم عرضِ وفا بھی کر نہ سکے، کچھ کہہ نہ سکے کچھ سن نہ سکے
یاں ہم نے زباں ہی کھولی تھی، واں آنکھ جھکی شرما بھی گئے

آشفتگیِ وحشت کی قسم، حیرت کی قسم، حسرت کی قسم
اب آپ کہیں کچھ یا نہ کہیں، ہم رازِ تبسّم پا بھی گئے

رُودادِ غمِ الفت اُن سے، ہم کیا کہتے، کیوں کر کہتے
اِک حرف نہ نکلا ہونٹوں سے اور آنکھ میں آنسو آ بھی گئے

اربابِ جنوں پر فرقت میں، اب کیا کہیے، کیا کیا گزری
آئے تھے سوادِ الفت میں، کچھ کھو بھی گئے کچھ پا بھی گئے

یہ رنگِ بہارِ عالم ہے، کیوں فکر ہے تجھ کو اے ساقی
محفل تو تری سونی نہ ہوئی، کچھ اُٹھ بھی گئے، کچھ آ بھی گئے

اِس محفلِ کیف و مستی میں، اِس انجمنِ عرفانی میں
سب جام بکف بیٹھے ہی رہے، ہم پی بھی گئے چھلکا بھی گئے

Wednesday, February 1, 2012

Mahzar Imam – Yad-e-Raftagan by Barqi Azmi


Mahzar Imam – Yad-e-Raftagan by Barqi Azmi (Published by Muslim Saleem on February 1, 2012).